کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے سیکیورٹی کیلئے اقدامات کرلیے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مسافروں کو ایئرپورٹ لینے یا رخصت کرنے کیلئے آنے والے شہریوں کو بھی اب ٹکٹس کی کاپی لازمی رکھنا ہوگی، ایئرپورٹ آنے والے شہریوں کو سیکیورٹی اداروں کے چیک کرنے پر ٹکٹس دکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مسافر کے ساتھ 4 شہری ایئرپورٹ جاسکیں گے، جن شہریوں کو پاس ٹکٹ کی کاپی نہیں ہوگی انہیں ایئرپورٹ داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کو لینے کے لیے آنے والے شہریوں کو ٹکٹ کے ساتھ شناختی کارڈ بھی لازمی رکھنا ہوگا۔
ایئرپورٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے قریب حالیہ دہشتگرد حملے کے پیش نظر مسافروں کے حوالے سے نئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ اقدام سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے شعبہ ویجلنس نے پلان ترتیب دے دیا، تاہم نئے فیصلے پر عمل درآمد جلد شروع کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News