Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ بیرونی تعاون سے چلنے والے منصوبوں کی رفتار سے غیرمطمئن

Now Reading:

وزیر اعلیٰ سندھ بیرونی تعاون سے چلنے والے منصوبوں کی رفتار سے غیرمطمئن
وزیر اعلیٰ سندھ بیرونی تعاون سے چلنے والے منصوبوں کی رفتار سے غیرمطمئن

وزیر اعلیٰ سندھ بیرونی تعاون سے چلنے والے منصوبوں کی رفتار سے غیرمطمئن

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بیرونی تعاون سے چلنے والے کچھ منصوبوں کی رفتار سے مطمئن نہیں ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت بیرونی تعاون سے چلنے والے منصوبوں پر اہم اجلاس ہوا جس میں دیگر ممالک اور اداروں کے تعاون سے شروع کیے گئے منصوبوں کی پیشرفت پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی وزراء ناصر شاہ، سعید غنی، محمد بخش مہر، حاجی علی حسن زرداری، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ اور وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری آغا واصف شریک ہوئے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکرٹری توانائی مصدق خان، سیکرٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، سیکرٹری خزانہ فیا جتوئی، سیکرٹری ورکس محمد علی کھوسو، سیکرٹری زراعت سہیل قریشی اور فارین اسسٹڈ پراجیکٹس کے  پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بیرونی تعاون سے چلنے والے کچھ  منصوبوں کی رفتار سے میں مطمئن نہیں، میں چاہتا ہوں کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ عوام کو سہولت میئسر ہوں۔

Advertisement

سندھ سولر انرجی پراجیکٹ:

صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ سندھ سولر انرجی پراجیکٹ ورلڈ بینک کے تعاون سے 27 ارب روپے کا پراجیکٹ ہے، پراجیکٹ میں سندھ حکومت کا شیئر 554 ملین روپے ہے اور اسے مئی 2024 میں شروع کیا گیا۔

ناصر حسین شاہ نے مزید بتایا کہ پراجیکٹ میں سولر پارک، سولر سسٹم کی خریداری  اور 600 سولر ٹیکنیشنز کی تربیت شامل ہے جب کہ پراجیکٹ کی پروکیورمنٹ شروع  ہوچکی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے پراجیکٹ کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

ایشین بینک کے ایمرجنسی فلڈ اسسٹنٹ پراجیکٹ:

اجلاس کے دوران حاجی علی حسن نے بتایا کہ ایشین بینک فلڈ اسسٹنٹ پراجیکٹ کے تحت 44  روڈز تعمیر ہو رہے ہیں، فلڈ اسسٹنٹ پراجیکٹ 48.4 ارب روپے کا ہے جس میں سندھ حکومت کا شیئر 4.4 ارب روپے ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا گیا کہ پراجیکٹ کے تحت 773.71 کلو میٹر کے 40 روڈز بن رہے ہیں جس کے 10 پیکیجز ہیں۔

Advertisement

حاجی علی حسن نے مزید بتایا کہ 40 روڈز پر تعمیر جنوری 2024 میں شروع ہوئی اور اس پر 35.5 فیصد پیش رفت ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ میں پورے فنڈز مہیا کرچکا ہوں، مجھے 2025 تک سارے روڈز  مکمل چاہیے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ٹھٹھہ کے 4، بدین کے 2، عمرکوٹ اور میرپورخاص کا ایک ایک روڈ اسی سال مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرکاری عازمین حج 2026؛ واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا کل آخری دن
پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے حلف اٹھا لیا
سینیٹ میں آرمی، ائیرفورس، نیوی اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کے ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور
اسلام آباد کچہری حملے میں بڑی پیشرفت، سہولت کار گرفتار
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تاجک وزیر دفاع کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے تعاون کو فروغ دینے کا عزم
وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر