وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بجلی کا سہولت پیکیج گھریلو اور صنعتی صارفین سب کیلئے ہے۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا، بجلی سستی ہونے سے صنعتوں کی پیداوار بڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا، حکومت اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں ملک و قوم کی ترقی ترجیح ہے، عوام سے کیے وعدے پورے کر رہے ہیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کا سہولت پیکیج گھریلو اور صنعتی صارفین سب کیلئے ہے، ملک میں معاشی سرگرمیوں کا فروغ ترجیح ہے، صارفین، انڈسٹری کو 26 روپے تک اضافی استعمال پر ریلیف دیا گیا، وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کریں گے، عوام کیلئے بجلی کی قیمت کم کرنے کا وعدہ کیا تھا، بجلی کی قیمت کم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ ہم نے بجلی کی قیمت میں کمی کا ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے، بجلی کے اضافی استعمال پر صارفین کو ریلیف کا فیصلہ ہوا، 5 آئی پی پیز سے معاہدے بھی ختم ہو چکے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News