Advertisement

خواتین کے خلاف تشدد ایک سنگین عالمی مسئلہ ہے، گورنر سندھ

خواتین کے خلاف تشدد ایک سنگین عالمی مسئلہ ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد ایک سنگین عالمی مسئلہ ہے۔

گورنر کامران ٹیسوری نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خواتین پر تشدد کے مسئلہ کے خاتمہ کے لئے عالمی سطح پر تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین پر جسمانی، جذباتی، جنسی اور اقتصادی تشدد کے خلاف سخت اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں، خواتین کے خلاف تشدد کو ختم کرنا ہمارا مشترکہ مقصد ہونا چاہیے۔

کامران ٹیسوری کا  کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف تشدد کا خاتمہ ہمارے معاشرہ کی ترقی کے لئے بھی انتہائی ناگزیر ہے، صوبے میں خواتین پر تشدد کے خلاف بھرپور قانون سازی کی جا رہی ہے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں معاشرہ میں باوقار مواقعوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، گورنر ہاؤس میں گورنر اینیشیٹو کے تحت آئی ٹی کورسز میں خواتین سر فہرست ہیں، خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے شب و روز کاوشیں بھی جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version