
پولی کلینک اسپتال نے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوں کا پروپیگنڈا بےنقاب کردیا
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے اسپتال پولی کلینک نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر احتجاج کے دوران ہلاکتوں کا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا۔
پولی کلینک اسپتال نے اپنے وضاحتی بیان میں احتجاج کے دوران مظاہرین کے زخمی اور ہلاکتوں کے پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں، گولیوں اور گرینڈ سے اسپتال میں لائی گئی لاشوں کے حوالے سے سوشل میڈیا کی خبروں کی تردید کرتے ہیں۔
اسپتال انتظامیہ نے مزید کہا کہ میڈیا پر گردش کرنے والی اس اسپتال سے متعلق ایسی غیر مصدقہ خبروں کو جعلی سمجھا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News