کراچی: کورنگی کے علاقے انڈسٹریل ایریا کے تولیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا سیکٹر 27 میں تولیہ فیکٹری میں آگ لگ گئی جب کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ دو فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا ہے جس کے بعد کولنک کا عمل جاری ہے۔
حکام نے بتایا کہ آتشزدگی کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فیکٹری میں فائنل سرچنگ کی جارہی ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر اگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں، ریسکیو ٹمیمں جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News