Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف وفد کو نئے قرض پروگرام پر عملدرآمد کی یقین دہانی

Now Reading:

وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف وفد کو نئے قرض پروگرام پر عملدرآمد کی یقین دہانی

وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف وفد کو نئے قرض پروگرام پر عملدرآمد کی یقین دہانی

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے وفد کو نئے قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کروا دی۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد وزارت خزانہ پہنچا جہاں وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے وفد کو خوش آمدید کہا۔

آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کی قیادت میں وفد کی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات ہوئی جس میں سات ارب ڈالر قرض پروگرام میں ہونے والی پیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف وفد کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دی اور نئے پروگرام پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات کے دوران معاشی استحکام کے لئے پالیسیوں کے تسلسل کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

Advertisement

بریفنگ میں بتایا گیا کہ معیشت کی بہتری کیلئے جاری اصلاحات کے عمل کو مکمل کیا جائے گا، تاہم رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے زیادہ تر اہداف حاصل کر لیے۔

علاوہ ازیں وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف وفد 15 نومبر تک پاکستان میں قیام کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ
وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
فتنہ فساد پارٹی کے ہوتے ہوئے پنجاب کا اچھا نہیں ہوسکتا، عظمیٰ بخاری
پنجاب حکومت نے مارکیٹس کو جلدی بند کرنے کی پابندی ختم کردی
ملک دشمن پروپیگنڈے میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
فہد مصطفیٰ نے پہلے مسلم مرد سپر ہیرو کردار پر فلم بنانے کا اعلان کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر