صدرمملکت اور وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے پاکستان کو 22 سال بعد آسٹریلیا کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباددی اور کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو 22 سال بعد آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتنے پر شاباش۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پوری ٹیم اس شاندار کارکردگی پر مبارکباد کی مستحق ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ اُمید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں سمیٹے گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے لیے یہ انتہائی خوشی کا موقع ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے باؤلرز اور بلے بازوں نے آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بائیس سال بعد پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں انہی کے ملک میں سرخرو ہوئی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں اپنی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے، اس سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور مینیجمینٹ کی محنت عیاں تھی اور پاکستان کرکٹ ٹیم اس جیت کی پوری طرح مستحق ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 22سال بعد آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا گڈ بوائز، ویل ڈن۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قومی کرکٹ ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شاہینوں نے کینگروز کو انہی کی سرزمین پر ہرا کر تاریخ رقم کردی ہے۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دینے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاباش پاکستان شاباش۔
محسن نقوی نے کہا کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر کھلاڑیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، تاریخی جیت پر تمام کھلاڑی اور مینجمنٹ تعریف کے مستحق ہیں۔
محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، باولنگ اور بیٹنگ میں آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کیا، آج کی فتح نے پوری قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں، 8 وکٹوں سے کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
محسن نقوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف نے عمدہ باولنگ کرکے آسٹریلیا کو کم سکور پر آؤٹ کیا، جبکہ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے ایک بار پھر ذمہ داری سے بلے بازی کرکے فتح دلائی۔
انہوں مزید یہ بھی کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے بھی بہترین بیٹنگ کی، میرا یقین ہے کہ جذبے، محنت اور عزم سے کئے ہر کام میں کامیابی ملتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News