Advertisement

ہمیں سمندری آلودگی کو ختم کرنے کے لئے مل کر اقدامات کرنے ہوں گے، مراد علی شاہ

ہمیں سمندری آلودگی کو ختم کرنے کے لئے مل کر اقدامات کرنے ہوں گے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں سمندری آلودگی کو ختم کرنے کے لئے مل کر اقدامات کرنے ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر شیخ کی ملاقات ہوئی ہے۔

سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ اور چیئرمین قاسم پورٹ ریئر ایڈمرل ناصر شاہ ملاقات میں موجود ہیں۔

ملاقات میں ماہیگیروں کے مسائل سے متعلق بات چیت کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بڑے ٹرالر (بڑی جال کھیچنے والی کشتی) کی وجہ سے مچھلی کی افزائش کو نقصان پہنچتا ہے، ٹریٹمینٹ پلانٹ لگانے کا پروجیکٹ ایڈوانس اسٹیج پر ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ویسٹ واٹر ٹریٹ کر کے صنعتوں کو مہیا کریں گے، کمبائینڈ افیولینٹ ٹریٹمینٹ کے لیئے وفاقی حکومت آگے آئے۔

وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر شیخ کا کہنا تھا کہ عالمی معاہدہ کے تحت سیوریج ٹیٹمینٹ ضروری ہے، سمندری آلودگی کے خاتمے کیلئے وفاق کام کر رہا ہے۔

سندھ اور وفاق نے کیٹی بندر پورٹ بنانے پر اتفاق کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کیٹی بندر پورٹ بنانا وقت کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر قیصر شیخ کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں مل کر کیٹی بندر بنا سکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر خزانہ کی برطانوی وفد سے ملاقات، پاکستان کے معاشی استحکام اور اصلاحات پر تبادلہ خیال
راولپنڈی کے شہریوں کیلیے خوشخبری، 102 الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ
نیلم جہلم منصوبے کی بحالی میں تاخیر، احسن اقبال کا سخت برہمی کا اظہار
نومبر 2024 میں برآمدات اور درآمدات میں کمی کا انکشاف، تجارتی خسارے میں کمی
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت تھرکول اینڈ انرجی بورڈ کا اجلاس، تھرکول منصوبے پر اہم فیصلے
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش پر آل پاکستان ورکرز الائنس کا سخت ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version