
خارجی دہشت گردوں کو چھپنے نہیں دیں گے؛ سیکیورٹی فورسز کو مختلف رہنماؤں کا خراج تحسین
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں نے ضلع خیبر اور جنوبی وزیرستان میں خوارج کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر مملکت کی سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر اور جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر خوارج کے خلاف کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدر مملکت نے کارروائی کے دوران 3 خوارج کو جہنم واصل کرنے اور سرحد سے دراندازی روکنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کا امن و امان خراب کرنے اور دراندازی کی کوششیں ناکام بنائیں گے جب کہ صدر مملکت نے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں 2 اور جنوبی وزیرستان میں 1 خارجی کو جہنم واصل کیا اور 3 کو گرفتار کیا۔
وزیراعظم کہتے ہیں کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، دہشت گردی کی جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک سے خوارج اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت متحرک ہے۔
خوارجی دہشت گردوں کو پاکستان میں کہیں بھی چھپنے نہیں دیں گے، وزیرداخلہ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کرتے ہوئے 3 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر شاباش دی۔
محسن نقوی نے کہا کہ 3 خوارجی دہشت گردوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
وفاقی وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ قوم کو بہادر سیکیورٹی فورسز پر ناز ہے، خوارجی دہشت گردوں کو پاکستان میں کہیں بھی چھپنے نہیں دیں گے اور قوم کی حمایت سے دہشت گردوں کا صفایا کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خیبرپختونخوا میں 3 دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فورسز نے کامیاب آپریشن سے 3 خوارج کو جہنم واصل کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا، سیکیورٹی اہلکاروں کی بہادری وجرأت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News