ججز کے خلاف جھوٹی شکایات کے اندراج پر کارروائی کا فیصلہ
اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں ججز کے خلاف جھوٹی شکایات کے اندراج پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں میں بڑے فیصلے سامنے آئے ہیں جب کہ ججز کے خلاف جھوٹی شکایات کے اندراج پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جوڈیشل کونسل اجلاس زیر التواء شکایتوں پر ہر ماہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ججز کے خلاف جھوٹی شکایت کے اندراج پر شکایت کنندہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔
اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز خط کے مطابق کوڈ اف کنڈکٹ 209(8) پر غور کیا گیا، جوڈیشل کونسل کا کوڈ ججز کے علاوہ دیگر اداروں پر لاگو ہوتا ہے۔
اعلامیے کے مطابق کوڈ اف کنڈکٹ کے معاملے پر مشاورت کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ آئندہ اجلاس میں کوڈ اف کنڈکٹ ترمیم پر غور کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News