Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری

Now Reading:

ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری
ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری

ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری

ملک بھر میں ڈینگی مچھروں کے وار جاری ہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 85 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں 567 جبکہ رواں سال اب تک 6986 ڈینگی کے  کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 64 جبکہ فیصل آباد سے 04 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے، لاہور، سیالکوٹ اور وہاڑی سے 3-3 جبکہ چکوال سے 2 کیس رپورٹ ہوئے، اس کے علاوہ ساہیوال، جہلم، قصور، لودھراں، خوشاب اور جھنگ سے ایک ایک ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، جبکہ تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے۔

Advertisement

سندھ میں بھی ڈینگی کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ ماہ نومبر میں بھی جاری ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں ڈینگی کے 15کیسز رپورٹ، جن میں سے 10کیسز کا تعلق کراچی جبکہ  5 کیسز اندرون سندھ میں رپورٹ ہوئے۔

رواں ماہ سندھ میں ڈینگی کے 144 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 107 کا تعلق کراچی سے ہے، جبکہ رواں برس سندھ میں 2207 کیسز رپورٹ، جن میں سے 1853کا تعلق کراچی سے ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق حیدرآباد ڈویژن میں  ڈینگی کے 239 کیسز، میرپورخاص ڈویژن میں 54 کیسز رپورٹ ہوٸے ہیں، سکھر ڈویژن میں 25، شہید بے نظیر آباد ڈویژن میں 20 اور لاڑکانہ ڈویژن میں 16 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب سندھ میں ملیریا کے کیسز کی تعداد بھی بڑھنے لگی ہے، جبکہ ڈی جی ہیلتھ سندھ نے ڈویژن سطح پر اعداد شمار جاری کردیٸے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق ملیریا کے صوبہ سندھ میں رواں برس اب تک 2 لاکھ 66 ہزار 674 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ملیریا کے سب سے زیادہ کیسز حیدرآباد ڈویژن میں 1 لاکھ 27 ہزار 353 ریکارڈ ہوئے ہیں۔

Advertisement

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ ڈویژن میں ملیریا کے 60 ہزار 289،  میرپورخاص ڈویژن میں 35 ہزار 347، شہید بے نظیر آباد ڈویژن میں 22 ہزار 794، سکھر ڈویژن میں ملیریا کے 18 ہزار 813 کیسز جبکہ کراچی ڈویژن میں ملیریا کے 2078 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صوبائی حکومت نے کرم میں ایک ٹکے کا کام نہیں کیا، گورنر خیبر پختونخوا
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہونہار اسکالر شپ پروگرام کا افتتاح کر دیا
گورنر پنجاب کی بلاول بھٹو سے ملاقات، ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
سندھ حکومت سندھ میں تین ہزار پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ
سول انتظامیہ اور پاک فوج کی جانب سے گوادر میں دوسرے ایجوکیشنل گالا کا انعقاد
ٹی وی ہے مگر کیبل نہیں، عزیر بلوچ کی عدالت سے انوکھی فرمائش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر