وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ہے۔
وزیراعظم نے زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے بلوچستان حکومت سے واقعےکی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ معصوم اور نہتے شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والے دہشتگردوں کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی، دہشتگردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے حکومت اور سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بم دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے شہریوں خواتین اور بچوں پر حملہ کرنے والے بزدل دہشت گرد انجام کو ضرور پہنچیں گے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں معصوم شہریوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشگردانہ دھماکے میں اپنے پیاروں کے کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں، جبکہ دھماکے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے انسان کی شکل میں درندے ہیں، کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کی جنگ کے متعلق پیپلز پارٹی کا موقف قوم کی آواز ہے، دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال کی کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ حملے ترقی کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔
احسن اقبال نے دھماکے سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دھماکے کی مکمل تحقیقات کرے گی، ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
احسن اقبال نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کو مزید تقویت ملتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News