Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاعرِ مشرق کی سوچ آج بھی ہمارے ملک کے لیے مشعلِ راہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

Now Reading:

شاعرِ مشرق کی سوچ آج بھی ہمارے ملک کے لیے مشعلِ راہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ شاعرِ مشرق کی سوچ آج بھی ہمارے ملک کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شاعر مشرق و عظیم فلسفی علامہ محمد اقبال کو ان کی 147 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کی فکری اور نظریاتی رہنمائی نے برصغیر کے مسلمانوں کو شعور اور بیداری بخشی، علامہ اقبال نے ایک ایسے معاشرے کا خواب دیکھا تھا جہاں انصاف، مساوات اور اتحاد بنیادی اقدار ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ علامہ اقبال کا وژن نہ صرف ایک علیحدہ وطن کے لیے تھا بلکہ ایک بہتر معاشرے کے قیام کے لیے بھی تھا، ایک ایسا معاشرہ جو ہمدردی، بہادری اور ترقی کا حامل ہو۔

 بلاول بھٹو نے یوم اقبال پر پیغام دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اقبال کے افکار، خاص طور پر نوجوانوں کے لیے، خود انحصاری، استقامت، اور اقدار کی پاسداری کا درس دیتے ہیں، علامہ اقبال کے افکار  آج بھی لاکھوں پاکستانیوں کو متاثر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام، خصوصاً نوجوان، اقبال کی شاعری اور فلسفے سے سبق حاصل کریں، نوجوان فکرِ اقبال کی روشنی میں چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور ایک خوشحال، متحد اور جمہوری پاکستان کی تشکیل میں کردار ادا کریں۔

Advertisement

 بلاول بھٹو زرداری نے مزید یہ بھی کہا کہ سماجی انصاف، جمہوریت اور مساوی حقوق کی اقدار سے وابستگی کے عزم اعادہ کرتے ہیں، پیپلز پارٹی کی سماجی انصاف، جمہوریت اور مساوی حقوق کی اقدار اقبال کے نظریات کے عین مطابق ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قوم اقبال کی میراث کو محض الفاظ میں نہیں بلکہ عمل کے ذریعے زندہ رکھیں، قوم ایک ایسے معاشرے کو فروغ دیں جس کی بنیاد رواداری، دیانتداری اور ترقی پر ہو۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئیے ہم اقبال کے خواب کو اپنی ذاتی اور اجتماعی زندگیوں میں اپنا کر آگے بڑھائیں، آئیے ایک ایسا پاکستان بنائیں جو اقبال  کے تصور کردہ انصاف، امن اور مساوات کے اصولوں کی عکاسی کرتا ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر خزانہ کی برطانوی وفد سے ملاقات، پاکستان کے معاشی استحکام اور اصلاحات پر تبادلہ خیال
راولپنڈی کے شہریوں کیلیے خوشخبری، 102 الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ
نیلم جہلم منصوبے کی بحالی میں تاخیر، احسن اقبال کا سخت برہمی کا اظہار
نومبر 2024 میں برآمدات اور درآمدات میں کمی کا انکشاف، تجارتی خسارے میں کمی
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت تھرکول اینڈ انرجی بورڈ کا اجلاس، تھرکول منصوبے پر اہم فیصلے
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش پر آل پاکستان ورکرز الائنس کا سخت ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر