ہمیں مایوس نہیں ہونا، ہمت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے، علی امین گنڈاپور
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہم نے مایوس نہیں ہونا، ہمت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بنانے کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دیں، ہم نے مایوس نہیں ہونا، ہمت کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑا انسان وہ ہوتا ہے جس کا خواب بڑا ہوتا ہے، اسکواش بہت کھیلا ہے، 95 میں لاہور بورڈ کی جانب سے میچ جیتا تھا۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ آپ مشکلات سےمقابلہ نہیں کریں گے تومضبوط قوم نہیں بن سکتے، مشکل وقت کا مضبوطی سے مقابلہ کیا کریں، والدین سے کہتا ہوں اپنی بچیوں پر زیادہ انویسٹ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News