وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ ترقی کا راز سائنس اور ٹیکنالوجی میں پنہاں ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی ہفتہ برائے سائنس اور امن کے آغاز پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی ترقی کا ذریعہ اور پرامن و خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی نوجوانوں کی ترقی کے لئے لینڈ آف آپرچیونٹی ثابت ہوگا، نواز شریف آئی ٹی کے سٹی میں عالمی آئی ٹی ادارے اور بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم کیے جائینگے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوجوانوں کو خود روزگار کے لئے انٹرنیشنل جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے عین مطابق جدید آئی ٹی ٹریننگ دی جاری ہے، فری لانسرز کے پروفیشنل پوٹینشل کو مزید مفید بنانے کے لیے انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن بھی فراہم کی جارہی ہے۔
مریم نواز کہا کہ تعلیم ہو، صحت ہو یا زراعت پنجاب حکومت ہر شعبے میں آئی ٹی بیسڈ ریفارمز لا رہی ہے، پانچ سال میں ہر سیکٹر کو ڈیجیٹل بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News