Advertisement
Advertisement
Advertisement

محسن نقوی کا اسلام آباد میں نئی سٹرکوں کے نام شہداء سے منسوب کرنے کا اعلان

Now Reading:

محسن نقوی کا اسلام آباد میں نئی سٹرکوں کے نام شہداء سے منسوب کرنے کا اعلان

محسن نقوی کا اسلام آباد میں نئی سٹرکوں کے نام شہداء سے منسوب کرنے کا اعلان

لاہور: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں تعمیر ہونے والی نئی سٹرکوں کے نام شہداء سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی گلبرگ میں مسلم لیگ قائد اعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہپر پہنچے جہاں انہوں نے چوہدری شجاعت سے ملاقات کی۔

ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کی شدید مذمت کی اور شہداء سے اظہار یکجہتی کیا اور اس دوران محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

دوران ملاقات چوہدری شجاعت نے وفاقی حکومت سے تعمیر ہونے والی تمام نئی سٹرکوں کو شہداء کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں تعمیر ہونے والی نئی سٹرکوں کے نام شہداء سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ دیگر صوبوں کے وزراء اعلیٰ سے اس پر عمل درآمد کے  لئے بات کی جائے گی۔

Advertisement

ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام  شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں کے ساتھ حکومت کے اظہار یکجہتی  کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی نظیر اقوام عالم میں نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانیوں نے جام شہادت نوش کیا، یہ انمٹ قربانیوں ناقابل فراموش ہیں۔

دوسری جانب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان شہداء کی عظیم قربانیوں کا قرض ادا نہیں کر سکتا، شہداء نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے، دھماکے بہادر پاکستانی قوم کا مقدر نہیں، قوم کی حمایت سے اس ناسور کا خاتمہ کریں گے۔

چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری شافع حسین نے آسٹریلیا کے خلاف 22 برس ون ڈے سیریز جیتنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کی محنت اور کھلاڑیوں کی کارکردگی نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم اور قوم کو ایسی شاندار فتح کا بہت عرصے سے انتظار تھا، امید ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بھی پاکستانی ٹیم ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ صوبائی وزیر شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صوبائی حکومت نے کرم میں ایک ٹکے کا کام نہیں کیا، گورنر خیبر پختونخوا
وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہونہار اسکالر شپ پروگرام کا افتتاح کر دیا
گورنر پنجاب کی بلاول بھٹو سے ملاقات، ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
سندھ حکومت سندھ میں تین ہزار پرائمری اسکول کھولنے کا فیصلہ
سول انتظامیہ اور پاک فوج کی جانب سے گوادر میں دوسرے ایجوکیشنل گالا کا انعقاد
ٹی وی ہے مگر کیبل نہیں، عزیر بلوچ کی عدالت سے انوکھی فرمائش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر