Advertisement

آزادی فلسطین کی جدوجہد میں ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، حافظ نعیم

آزادی فلسطین کی جدوجہد میں ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آزادی فلسطین کی جدوجہد میں ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانہ میں فلسطین کے سفیر جناب ڈاکٹر زہیر زید سے ملاقات ہوئی۔

حافظ نعیم الرحمن نے پاکستان میں تعیناتی پر نئے فلسطینی سفیر کو خوش آمدید کہا۔

انہوں نے کہا کہ آزادی فلسطین کی جدوجہد میں ہم فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، فلسطین کے حوالے سے ہماری وہی پالیسی ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح کی پالیسی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کی آزادی ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، جماعت اسلامی کا ہر کارکن القدس کی آزادی کا نقیب ہے۔

Advertisement

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پوری پاکستانی قوم متحد اور یک آواز ہے، الخدمت فاؤنڈیشن غزہ کے عوام کی امداد کے لیے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔

فلسطینی سفیر ڈاکٹر زہیر زید نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے عوام اور جماعت اسلامی پاکستان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، فلسطینی پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

ڈاکٹر زہیر زید کا مزید کہنا تھا کہ صہیونی نظریات سے پورے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں، ہم اسلامی ممالک کی حکومتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، مزید عملی اقدمات کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر خزانہ کی برطانوی وفد سے ملاقات، پاکستان کے معاشی استحکام اور اصلاحات پر تبادلہ خیال
راولپنڈی کے شہریوں کیلیے خوشخبری، 102 الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ
نیلم جہلم منصوبے کی بحالی میں تاخیر، احسن اقبال کا سخت برہمی کا اظہار
نومبر 2024 میں برآمدات اور درآمدات میں کمی کا انکشاف، تجارتی خسارے میں کمی
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت تھرکول اینڈ انرجی بورڈ کا اجلاس، تھرکول منصوبے پر اہم فیصلے
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش پر آل پاکستان ورکرز الائنس کا سخت ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version