Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی ایئر پورٹ خودکش حملے کا ایک اور مقدمہ درج

Now Reading:

کراچی ایئر پورٹ خودکش حملے کا ایک اور مقدمہ درج

کراچی ایئر پورٹ خودکش حملے کا ایک اور مقدمہ درج

کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چائینیز پر خودکش حملے کا دوسرا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او ایئرپورٹ انسپکٹر موسیٰ کلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی، ٹیرر فنڈنگ، دھماکہ خیز مواد، قتل اور دیگر دفعات درج کی گئی ہیں۔

مقدمے میں کالعدم بی ایل اے مجید بریگیڈ کے اہم کمانڈروں کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ خودکش دھماکے میں معاونت کرنے والے افراد بھی نامزد ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ مقدمے میں کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر اور دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بشیر احمد بلوچ عرف بشیر زیب اور عبدالرحمان عرف رحمان گل بھی نامزد کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے نجی بینک کی حب چوکی کے افسر بلال، اکاؤنٹ ہولڈر سعید علی اور دیگر نامعلوم افراد بھی مقدمے میں شامل کیے گئے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ رواں برس اکتوبر میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایگزٹ پر چائینیز پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 2 چائینیز باشندوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

حملے میں ملوث خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار ہیں، خودکش دھماکے کی تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوشش بھی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹریفک قوانین سے ناواقف لوگوں کو لائسنس نہیں ملنا چاہیے، شرجیل میمن
پاکستان کے عوام ترکیہ سے گہری وابستگی رکھتے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
بیرون ملک ملازمت؛ وزیر اعظم کی مارکیٹس کے تقاضوں کے مطابق لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت
مذاکرات کے نتائج چاہیے تو پی ٹی آئی سائیڈ شو بند کرے، خواجہ آصف
وزیر اعلیٰ سندھ کا وزیر اعظم کو خط؛ سڑکوں کی تعمیر پر رقم مختص کرنے پر احتجاج
قوم کی حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے، محسن نقوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر