راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کرتے ہوئے 5 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبیہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو جہنم واصل کردیا ہے جب کہ 2 خوارج زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جارہا ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News