وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ روس سے سستے خام تیل کی خریداری کے معاہدے کے حوالے قیاس آرائیاں بے بنیاد ہے۔
وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے بیٹ رپورٹرز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پبلک سیکٹر کمپنی کے ذریعے خام تیل درآمد کریں گے، جبکہ نگران حکومت میں ایک خام تیل کا کارگو منگوایا تھا۔
مصدق ملک نے کہا کہ ابھی تک پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیاں درآمد کر رہی ہیں، روس نے آف شور تیل و گیس کی دریافت میں دلچسپی لی ہے، جبکہ روس سے خام تیل کی خریداری پر بات چیت ہوتی رہتی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ روس سے بات چیت جاری رہے گی ابھی سرکاری سطح پر خام تیل کا کارگو منگوانے کا معاہدہ نہیں ہوا، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن پر کام ہو رہا ہے۔
مصدق ملک نے مزید ی بھی کہا کہ اس وقت ہمارے پاس ایل این جی سرپلس ہے، پرانے معاہدوں کے علاوہ کسی سے بھی نیا کارگو نہیں لیں گے ، جبکہ ہم نے قطر سے پانچ ایل این جی کارگوز معطل کرایا ہے بات چیت جاری ہے أئندہ سال بھی پانچ اضافی گارگوز قطر سے منگوائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News