Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں ترقی کا سفر جاری ہے اور جاری رہےگا، مراد علی شاہ

Now Reading:

سندھ میں ترقی کا سفر جاری ہے اور جاری رہےگا، مراد علی شاہ
مراد علی شاہ

مراد علی شاہ/ فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے کہا کہ سندھ میں ترقی کا سفر جاری ہے اور جاری رہےگا۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ آج مختصر دورہ پر ٹھٹھہ پہنچے، جہاں انہوں نے کینجھر جھیل کو پانی فراہم کرنے والی کے بی فیڈر اپر نہر کو پختہ اور توسیع کے کام کا معائنہ کیا۔

 وزیر اعلیٰ سندھ کے ٹھٹھہ پہچنے پر سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو، کمشنر حیدرآباد بلال میمن، اور محکمہ آبپاشی اور ضلعی کے سینیئر افسران نے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کے بی فیڈر کے دورے کے دوران کراچی کیلئے پانی کے منصوبے کے بی فیڈر پروجیکٹ پر اہم پیشرفت کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کلری بگھار فیڈر کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کلری بگھاڑ فیڈر اپر سسٹم اور کینجھر جھیل کی بہتری پر کام جاری ہے، کلری بگھاڑ فیڈر اپر فیز ون کی کناروں کی پختگی اور لائننگ کا ہو رہا ہے۔

Advertisement

 مراد علی شاہ نے کہا کہ کے بی فیڈر لائنگ کی پختگی کا منصوبہ ایکنک نے 19 جولائی 2023 منظور کیا گیا، جبکہ کے بی فیڈر کیلئے 39,942.559 ملین روپے منظور ہوئے، جس میں پچاس فیصد وزارت آبی وسائل اور پچاس فیصد حکومت سندھ خرچ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کے بی فیڈر کی لائننگ سے 510 کیوسک پانی کے اخراج کو بچایا جاسکے گا، مذکورہ پانی کے فور پروجیکٹ فیز-I کی ضرورت کو پورا کرسکتا ہے، کے بی فیڈر کی لائننگ کی پختگی کا منصوبہ چار سال میں مکمل ہوگا، KB فیڈر کی لائننگ سمیت نکاسی آب کا سسٹم بھی بنایا گیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے بی فیڈر کے ذریعہ کراچی کیلئے 260 ایم جی ڈی پانی فراہم کرنے کے قابل ہوگا،22.734  کلومیٹر کے بی فیڈر کی لائننگ پختگی کے کام کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، 6  کلومیٹر طویل آرڈی 0 سے 65 تک لائننگ پختگی کے کام پر 103 ملین روپے جاری ہونے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 7.62 کلومیٹر طویل آرڈی 65 سے 130 تک 1170 ملین روپے کی دس فیصد ادائیگی ہوچکی، 9.144 کلومیٹر طویل آرڈی 130 سے 189 تک 1182 ملین روپے کی دس فیصد ادائیگی کردی گئی ہے، جبکہ ملیر ایکسپریس وے کا اگلا مرحلہ بھی 2025 میں مکمل کرلیں گے۔

 مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی سے باہر جانے والوں کا سفر ایک گھنٹہ کم ہو جائےگا، جبکہ انہوں کلری بگھار فیڈر کا فضائی دورہ بھی کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ یہ وفاق اور سندھ کا مشترکہ منصوبہ ہے، اس سال وفاق نے کم پیسے دیے ہیں، اس سال منصوبے کا 40 فیصد حصہ مکمل کرلیں گے، کلری بگھار فیڈر کی گنجائش میں اضافہ کیا ہے، اب حب کینال کا دورہ کرنے حب ڈیم کی جانب جاؤں گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کے بی فیڈر کا منصوبہ اگلے سال مکمل ہوجائےگا، جام خان شورو منصوبے پر کام کی خود نگرانی کر رہے ہیں، کینالوں کا معاملہ جب تک کسی فورم پر نہیں آئےگا، ختم نہیں ہوگا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول اور صدر زرداری نے واضح موقف دیا ہے کہ سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں دیں گے، کالاباغ ڈیم کی طرح کینالوں کے بھی مخالف ہیں، جبکہ پارا چنار میں انسانی المیہ ہو رہا ہے، اس پر ہمیں افسوس ہے۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ نے گورنر کے پی کی درخواست پر ہلال احمر کے ذریعے امداد بھیجی ہے، ہم پرامن دھرنوں کے بالکل خلاف نہیں ہیں، ایم ڈبلیو ایم سے مذاکرات جاری ہیں، دھرنے ختم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دھرنے والوں کو ایک جگہ پر دھرنا دینے کی پیشکش کی ہے،8  جگہ سے دھرنے ختم کرائے گئے، 4 جگہ پر اب بھی جاری ہیں، دھرنوں کے خلاف ایکشن بھی لیں گے، کچھ لوگ ناراض بھی ہوسکتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پارا چنار کے مسئلے کا حل بھی وہیں ہوگا، ہمارے پاس نہیں، باقی چار دھرنے بھی بات چیت یا ایکشن سے ختم کرادیں گے، جبکہ بی آر ٹی بسوں کو پورے سندھ تک توسیع دیں گے، پہلے ایس آر ٹی ہوتی تھی، اب بھی ضرورت بہت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے حصے کا پانی کم نہیں ہوگا، کراچی کو پانی ملنے کی وجہ سے کسی علاقے کا پانی کم نہیں ہوگا، نئے سال کے حوالے سے عوام سے درخواست کروں گا کہ ہر ایک آدمی اپنے اپنے حصے کا کام کرے، سندھ حکومت چیئرمین بلاول اور صدر زرداری کی قیادت میں دن رات کوشاں رہےگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
تشویشناک خبر، بڑی صنعتوں کی پیداوار 11 ماہ میں گراوٹ کا شکار، ادارہ شماریات
پنجاب بھر میں آندھی اور بارش کے باعث حادثات، 10 افراد جاں بحق، 92 زخمی
صدر مملکت اور وزیر اعظم کی ایوانِ صدر میں ملاقات، اہم قومی امور پر تبادلۂ خیال
کسی صورت ظالمانہ ٹیکسز قبول نہیں کریں گے، تاجر رہنماؤں کا دوٹوک مؤقف
بِٹ کوائن نے نئی تاریخ رقم کر دی، قیمت جان کر آپ حیران ہو جائیں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر