Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کے وفد کی پزیرائی اور پرتپاک خیر مقدم ہمیشہ یاد رہے گا، مریم نواز شریف

Now Reading:

پنجاب کے وفد کی پزیرائی اور پرتپاک خیر مقدم ہمیشہ یاد رہے گا، مریم نواز شریف
پنجاب کے وفد کی پزیرائی اور پرتپاک خیر مقدم ہمیشہ یاد رہے گا، مریم نواز شریف

پنجاب کے وفد کی پزیرائی اور پرتپاک خیر مقدم ہمیشہ یاد رہے گا، مریم نواز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کے وفد کی پزیرائی اور پرتپاک خیر مقدم ہمیشہ یاد رہے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف چین کے آٹھ روزہ سرکاری دورے کے چھٹے روز گوانگ زو پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے گوانگ ژو کے وائس گورنر مسٹر زینگ گوزی سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کے اعزاز میں خصوصی اسٹیٹ ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس پر مریم نوازنے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور چین ایک دوسرے سے اخلاص کی ڈوری میں بندھے ہیں، چین تاریخ کے ہر موڑ پر ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑارہا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اورچین کے عوام بھی ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہیں، دروہ چین  بصیرت افروز ہے، بہت کچھ جاننے سمجھنے اور دیکھنے کا موقع ملا، مجھے یقین ہے کہ پنجاب کے عوام دورے چین کے ثمرات سے پوری طرح مستفید ہوں گے۔

Advertisement

دوسری جانب وائس گورنر گوانگ ژو نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آمد کو خوش بختی سمجھتے ہیں، عوام کی خدمت اور فلاح وبہبود کیلئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز چین کا دورہ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون وزیر اعلیٰ ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب 8 سے 15 دسمبر تک چین کا دورہ کر رہی ہیں۔

 سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر، وزیر زراعت عاشق کرمانی سمیت اعلیٰ سطح وفد بھی مریم نواز کے ہمراہ موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
صدر مملکت سے 38 ویں ایئر وار کورس کے شرکاء کی ملاقات
گلشن حدید میں بڑی واردات، چور لاکھوں روپے نقد اور سونا لوٹ کر فرار
صدر مملکت کی آذربائیجان کے وزیر دفاعی صنعت سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق
سندھ ہائی کورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز کی نامزدگی کی منظوری
اس کنڈیشن میں بیٹنگ آسان نہیں؛ ملتان پچ پر سعود شکیل کا بیان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر