Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر اور وزیر اعظم کا لکی مروت میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

Now Reading:

صدر اور وزیر اعظم کا لکی مروت میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
صدر اور وزیر اعظم کا خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر اور وزیر اعظم کا خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں کامیاب آپریشن اور 5 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کرتے ہوئے 5 خوارج کو جہنم واصل کردیا جب کہ 2 خوارج دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

صدر مملکت اور وزیر اعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سراہا۔

Advertisement

صدر مملکت نے 5 خوارج کو جہنم واصل کرنے اور 2 کو زخمی کرنے پر فورسز کی بہادری کی تعریف کی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں آپریشن کے دوران 5 خوارج کو جہنم واصل کرنے اور 2 کو زخمی کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، حکومت ملک سے خوارج اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سرگرم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور ورلڈ بینک کا تعاون کے فروغ اور تکنیکی سطح پر تعاون بڑھانے پر اتفاق
سی ای سی اجلاس؛ پی پی ارکان کی اکثریت ن لیگ کی حکومت چھوڑنے کے حق میں
اڑان پاکستان منصوبے میں تعلیم خصوصی ترجیح ہے، احسن اقبال
کسان اتحاد کا اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان
مشکل وقت ہو یا سازگار پیپلز پارٹی ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے، شرجیل انعام میمن
مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر