پنجاب حکومت کی جانب سے مارکیٹس کو جلدی بند کرنے کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔
لاہور اور ملتان میں مارکیٹس، شاپنگ مالز معمول کے مطابق کھلیں گے جبکہ ریسٹورنٹس بھی معمول کے مطابق کام کریں گے۔
ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے پابندی ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے کہا کہ اوقات کار کی پابندی کو واپس لیا جارہا ہے، شاپس، مارکیٹس، شاپنگ مالز کو 8 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہوٹلز، ریسٹورینٹس، فاسٹ فوڈ چینز پر بھی اوقات کار کی پابندی ختم کردی گئی، ہر طرح کے نمائش بھی معمول کے مطابق ہوسکے گی۔
انہوں نے کہا کہ ائیر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کے پیشِ نظر اوقات کار کی پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا، فیصلے کا اطلاق آج سے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News