Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیول چیف کا دورہ بحرین، شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات

Now Reading:

نیول چیف کا دورہ بحرین، شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات
نیول چیف

نیول چیف کا دورہ بحرین، شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف  نے دورہ بحرین کے دوران   منامہ میں بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے  ملاقات کی۔

شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات منامہ کے صخیر پیلس میں ہوئی۔ ملاقات میں   شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ  نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو اجاگر کیا۔

شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور  خطے میں استحکام اور سلامتی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

ایڈمرل نوید اشرف کی بحرین ڈیفنس فورس کے کمانڈر ان چیف فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ سے بھی ملاقات ہوئی۔

نیول چیف اور بحرینی کمانڈر ان چیف کی ملاقات میں وزیر دفاع لیفیٹنٹ جنرل عبداللہ بن حسن اور چیف آف اسٹاف جنرل زیاب بن صقر النعیمی بھی موجود تھے۔

Advertisement

ملاقات میں دونوں جانب سے دفاعی تعاون اور عسکری تربیت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قبائلی علاقوں میں بنگلادیش والے حالات پیدا کیے جارہے ہیں، مولانا فضل الرحمان
اڑان پاکستان کے تحت ملک کو بلندیوں پر لے جائیں گے، احسن اقبال
طلبہ کی کامیابی میں اساتذہ کا اہم کردار ہوتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
چینی برآمد کرنے کی اجازت؛ قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ
صدر زرداری آئندہ ماہ چین کا سرکاری دورہ کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر