اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنفی بنیاد پر تشدد ایک اہم مسئلہ ہے، پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، ہر شخص کو معاشرے کی بہتری میں حصہ ڈالنا ہوگا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دین میں ماں اور بہن کا حق واضح موجود ہے، ہمیں اپنے رویے بدلنے کی ضرورت ہے، خواتین اور بچوں پر تشدد کے خلاف سختی سے محاذ کھولنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News