محکمہ تعلیم بلوچستان نے سردیوں کی طویل اور گرم علاقوں میں سردیوں کی مختصر تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
محکمہ تعلیم بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرد علاقوں کی طویل تعطیلات 16 دسمبر 2024 تا 28 فروری 2025 تک ہوں گی، جبکہ گرم علاقوں کی مختصر تعطیلات 22دسمبر تا 31 دسمبر2024 تک ہونگی۔
بلوچستان کے سرد علاقوں کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی ڈھائی ماہ تعطیلات پیر سے شروع ہوں گی، جہاں تعلیمی ادارے یکم مارچ سے دوبارہ کھلیں گے۔
محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے سرکاری ونجی سکولز میں سالانہ نتائج کا بھی اعلان کردیاگیا، جبکہ بلوچستان یونیورسٹی میں آج سے موسم سرما کی تعطیلات ہو گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News