Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی وی ہے مگر کیبل نہیں، عزیر بلوچ کی عدالت سے انوکھی فرمائش

Now Reading:

ٹی وی ہے مگر کیبل نہیں، عزیر بلوچ کی عدالت سے انوکھی فرمائش
ٹی وی ہے مگر کیبل نہیں، عزیر بلوچ کی عدالت سے انوکھی فرمائش

ٹی وی ہے مگر کیبل نہیں، عزیر بلوچ کی عدالت سے انوکھی فرمائش

کراچی: لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے انسداد دہشت گردی عدالت سے انوکھی فرمائش کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس دوران لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے عدالت سے انوکھی فرمائش کردی۔

عزیر بلوچ نے عدالت سے درخواست کی کہ سب جیل میں میرے پاس ٹیلی ویژن تو موجود ہے مگر کیبل فراہم نہیں کی گئی، نہ تو میں نیوز چینلز دیکھ سکتا ہوں اور نہ ہی کسی قسم کا انٹرٹینمنٹ کا کوئی پروگرام۔

لیاری گینگ وار کے سرغنہ نے فاضل جج سے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب جیل میں آکر خود دیکھیں میرے ساتھ کتنا ظلم ہورہا ہے۔

عزیر بلوچ نے اپنے وکیل فاروق حیدر جتوئی ایڈووکیٹ کے توسط سے تحریری درخواست دائر کی ہے جس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مجھے جمعہ کی نماز تک مسجد میں ادا کرنے نہیں دی جاتی اور  نہ ہی ہفتے میں ایک دن اہل خانہ سے ملاقات کرائی جاتی ہے۔

Advertisement

لیاری گینگ وار کے سرغنہ نے درخواست میں استدعا کی کہ سب جیل انتظامیہ کے اس روئیے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

عزیر بلوچ کے وکیل فاروق حیدر جتوئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ عزیر بلوچ کی میرے موکل کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں جب کہ میرے موکل کی قانون کے مطابق اہل خانہ سے ملاقات بھی کروائی جائے۔

عدالت نے عزیر بلوچ کی درخواست پر سب جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق 2012 میں لیاری آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر حملہ کیا تھا، لیاری گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ سمیت دیگر کے خلاف تھانہ کھارادر میں مقدمہ درج ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے طلب، اہم قانون سازی متوقع
نشتر اسپتال کے غیر قانونی نان پریکٹسنگ الاؤنس لینے والے ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں کمی رپورٹ
ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
صدر مملکت سے 38 ویں ایئر وار کورس کے شرکاء کی ملاقات
گلشن حدید میں بڑی واردات، چور لاکھوں روپے نقد اور سونا لوٹ کر فرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر