اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ 10 ماہ کی بجائے 3 ماہ میں بنے گا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مدت سے قبل پراجیکٹ کی تکمیل کے لیے سی ڈی اے کو ٹاسک دے دیا۔
اس دوران محسن نقوی نے پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے ہدایات دیں۔
دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو سرینہ چوک انٹرچینج کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میگا پراجیکٹ کی تکمیل سے دارالحکومت میں ٹریفک کے برسوں کے مسائل مستقل حل ہوں گے، اسلام آباد میں آنے والے دیگر شہروں کے لوگوں کو بھی آمدورفت میں سہولت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ سرینہ چوک انںٹرچینج 10 ماہ کی بجائے صرف 3 ماہ میں تعمیر ہو گا، ٹاسک دے دیا ہے، سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ کے تحت 2 انڈر پاس تعمیر ہو رہے ہیں اور رابطہ سڑکیں بن رہی ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ پراجیکٹ کی مقررہ کردہ مدت میں تکمیل کے لیے یقینی بنانے کے لئے خود نگرانی کر رہا ہوں، 24/7 تعمیراتی کام کرکے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا ہے۔
وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ تعمیراتی کام کے دوران متبادل ٹریفک پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ٹریفک کی روانی کے لئےبہترین مینجمنٹ کی جائے۔
واضح رہے کہ چیئرمین سی ڈی اے، ڈی سی اسلام آباد سمیت متعلقہ سنئیر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News