پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اختلاف اس بات پر ہے کہ جو مدارس وزارت تعلیم کے ساتھ منسلک ہو گئے ان کے حوالہ سے کسی قسم کی منفی قانون سازی نہ ہو، جبکہ مدارس اپنا آڈٹ بھی کرواتے ہیں اور مدارس کے حسابات سب کیلئے کھلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مدارس کے حسابات کو چیک کرنا چاہتا ہے تو مدارس کو کیا اعتراض ہو سکتا ہے، کسی بھی عالمی قوت کو پاکستان کے نظام میں مداخلت کا حق نہیں ہے اور نہ ہی کوئی عالمی قوت پاکستان کے مدارس کے نظام میں مداخلت کر سکتی ہے۔
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مزید یہ بھی کہا کہ فیٹف کے حوالہ سے ماضی میں بھی مدارس سے کوئی شکایت نہ تھی اور نہ ہی اب ہے،گالی گلوچ اور الزام تراشی سے مدارس کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News