Advertisement
Advertisement
Advertisement

متحدہ عرب امارات دنیا بھر میں جدت اور ترقی کی قابل تقلید مثال ہے، مریم نواز

Now Reading:

متحدہ عرب امارات دنیا بھر میں جدت اور ترقی کی قابل تقلید مثال ہے، مریم نواز
مریم نواز

متحدہ عرب امارات دنیا بھر میں جدت اور ترقی کی قابل تقلید مثال ہے، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات دنیا بھر میں جدت اور ترقی کی قابل تقلید مثال ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے عوام کو 53ویں قومی دن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، یو اے ای دنیا بھر میں جدت اور ترقی کی قابل تقلید مثال ہے، متحدہ عرب امارات نے قدیم روایات کی پاسداری کرتے ہوئے ترقی کی معراج حاصل کی۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی ورک فورس نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا، یو اے ای کے قومی دن پراپنے بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات مسلم دنیا کا اہم ترین ملک ہے، یو اے ای کی ترقی دنیا کے لئے ایک مثال ہے، اس نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا پورا ساتھ دیا ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کی اقتصادی اور سفارتی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، یو اے ای پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے، دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، متحدہ عرب امارات کی مزید ترقی اور استحکام کے لیے دعا گو ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اڑان پاکستان کے تحت ملک کو بلندیوں پر لے جائیں گے، احسن اقبال
طلبہ کی کامیابی میں اساتذہ کا اہم کردار ہوتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
چینی برآمد کرنے کی اجازت؛ قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ
صدر زرداری آئندہ ماہ چین کا سرکاری دورہ کریں گے
جنگی فضائی مشق ’اسپیئرز آف وکٹری 2025‘ کل سے شروع ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر