Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں ایک لاکھ صارفین کیلئے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم لانچ کردی گئی

Now Reading:

پنجاب میں ایک لاکھ صارفین کیلئے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم لانچ کردی گئی

پنجاب میں ایک لاکھ صارفین کیلئے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم لانچ کردی گئی

پنجاب میں ایک لاکھ صارفین کے لئے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کی لانچنگ کردی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا، پنجاب کے صارفین آج سے ہی ایس ایم ایس یاآن لائن پورٹل پر گھر اپلائی کرسکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ فری سولر پینل اسکیم کا مقصد عوام کو مہنگی بجلی سے مستقل ریلیف ہے، فی یونٹ 14 روپے سبسڈی سے پنجاب کے 73 لاکھ صارفین مستفید ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے وسائل عوام کی سہولت اور ریلیف کے لئے ہی خرچ ہوں گے۔

صوبائی سیکرٹری انرجی نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے بارے میں بریفنگ دی۔

Advertisement

بریفنگ میں کہا گیا کہ سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ سولر سسٹم لگائے جائیں گے، صوبے میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیا جائے گا۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ 100 یونٹ ماہانہ صرف کرنے والے 52019 صارفین کو 550 واٹ کا مفت سولر سسٹم دیا جائے گا، 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو 1100 واٹ کا سولر سسٹم مفت دیا جائے گا۔

سی ایم فری سولر پینل اسکیم کی رجسٹریشن کیلئے پورٹل ”cmsolarscheme.punjab.gov.pk“ پر آن لائن اپلائی کیاجاسکتاہے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ پنجاب کے صارفین فری سولر پینل اسکیم کے لئے 8800 پرایس ایم ایس بھیج کر بھی رجسٹریشن کراسکتے ہیں، صارفین کے ماہانہ بل پر درج ریفرنس نمبر اور سی این آئی سی نمبر سے ویری فکیشن کی جائے گی، سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم میں شفافیت کے لئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی، فری سولر پینل حاصل کرنے والے صارفین کی معاونت او ررہنمائی کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کی جائے گی۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ سولر پینل او رانورٹر کو چوری سے بچانے کے لئے صارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا، پنجاب میں ایک لاکھ سولر سسٹم انسٹال کرنے سے 57 ہزار ٹن کاربن کا اخراج کم ہوگا، فری سولر پینل اسکیم سے وفاقی حکومت پر بھی سبسڈی کا بوجھ کم ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جوڈیشل کمیشن، سپریم جوڈیشل اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن میں تقرریوں کے لئے کمیٹیاں قائم
پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص نہیں، خواجہ آصف
پیپلز پارٹی مزدوروں کی تین نسلوں سے جدوجہد کر رہی ہے، بلاول بھٹو
او جی ڈی سی ایل نے تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کر دیا
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بورڈ آف ریوینیو کی ڈئجیٹلائزیشن کا اجلاس طلب
پاک فوج اور محکمہ صحت عامہ کے زیرِ اہتمام آزاد کشمیر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر