اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ شام کی موجودہ صورتحال انتہاپسندوں کو فروغ دے سکتی ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شام کی موجودہ صورتحال خطے کے لئے خطرہ ہے، شام میں امن، سیکیورٹی کا قیام ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہیں، غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی مظالم اور انسانی المیے کا نوٹس لے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے ریاض سمٹ میں انسانیت کی بقا کو لاحق خطرات اجاگر کیے، آبی وسائل کے حوالے سے وزیراعظم نے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
انکا کہنا تھا کہ سمٹ کی سائیڈ لائنز پر وزیراعظم کی سعودی ہم منصب اور فرانسیسی صدر سے ملاقاتیں ہوئیں، نائب وزیراظم اسحاق ڈار نے ای سی او سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ای سی او چارٹر برائے کیلن گرین انرجی سنٹر پر دسفتخط کیے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاک روس کمیشن کا نواں اجلاس ماسکو میں منعقد ہوا، پاکستان اور روس کا فضائی رابطے بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی جائیدادوں پر بھارتی قبضےکی مذمت کرتے ہیں، بھارت کشمیریوں کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کی کارروائیاں بند کرے، بھارت قابض قوت کے طور پر اپنی ذمہ داریاں ادا کرے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News