وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کا کہنا ہے کہ حکومت ڈیجٹل ایکو سسٹم کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان سے میٹا کمپنی کی ٹیم نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں میٹا ایکو سسٹم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل اسپیس کے چیلنجز دیگر ممالک سے مختلف ہیں، میٹا کمپنی کے پلیٹ فارمز ای کامرس کے حوالے سے پاکستان میں بہت مقبول ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیجٹل ایکو سسٹم کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہی ہے، ان لائن تھر یٹس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔
وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستانی نوجوان میٹا کی اپلی کیشنز کا مثبت استعمال کر کے اپنے لیے فائدہ مند بنا سکتے ہیں۔
ملاقات میں نمائندہ میٹا کمپنی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام ایک اچھا انیشیٹو ہے، مسقبل میں باہمی مشاورت سے کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News