اسلام آباد: دینی مدارس کے بل پر جمعیت علمائے اسلام نے حکومت کو 8 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔
جمعیت علمائے اسلام کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدلغفور حیدری نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کو دینی مدارس کا بل ہر صورت میں منظور کرنا ہوگا، 8 دسمبر تک بل منظور نہ کیا گیا تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مذہبی لوگ ہیں اور نہیں چاہتے کہ اسلام آباد کی طرف مارچ کیا جائے اور ملک بھی اس چیز کا متحمل نہیں جب کہ بل کو منظور کرکے روکا گیا جوکہ بدنیتی ہے۔
مولانا عبدلغفور حیدری کہتے ہیں کہ مذہبی قوتوں میں اشتعال پیدا کرنے اور اسلام آباد کی طرف مجبور کرنے کے مترادف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بابا سے بات کرکے بل منظور کرائیں گے جب کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 8 دسمبر تک بل پر دستخط نہ ہوئے تو اسلام آباد کی طرف رخ کرسکتے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کے جنرل سیکرٹری نے مزید کہا کہ یہ جمعیت اسلام اور وفاق المدارس کا بل نہیں بلکہ تمام تنظیمات مدارس کا بل ہے،یہ ان کا بھی ہے جو سیاسی جماعتیں مذہبی تنظیموں کی صدارت کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News