وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
جے یو آئی کے ترجمان محمد اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کو مدارس رجسٹریشن بل پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم نے بل پر تمام تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت متفقہ بل کو متنازع بنانے سے گریز کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور مدارس کی آزادی اور حریت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News