آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 9 دسمبر سے اب تک 43 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، 9 دسمبر سے اب تک 43 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ اپریشن کر کے فتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو بڑا دھچکا پہنچایا، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کے خلاف مؤثر کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ 12 اور 13 دسمبر کی رات سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، کارروائی میں 6 خارجی دہشت گرد مارے گئے، 9 دسمبر سے آج تک خیبرپختونخوا میں ہونے والی کارروائیوں میں 18 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آج سیکیورٹی فورسز نے موسیٰ خیل اور پنجگور میں 2 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے، موسیٰ خیل اور پنجگور میں کارروائیوں میں 10 دہشت گرد مارے ہو گئے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ 9 دسمبر سے اب تک بلوچستان میں مختلف کارروائیوں میں 25 دہشت گرد جہنم واصل کیے جا چکے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ خوارج کے مکمل خاتمے اور امن کی بحالی تک فورسز کے آپریشنز جاری رہیں گے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News