Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے شعبہ صحت میں بنیادی اصلاحات کا جامع پلان طلب کرلیا

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب نے شعبہ صحت میں بنیادی اصلاحات کا جامع پلان طلب کرلیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مستحق افراد کو تین مرلے کا مفت پلاٹ دینے کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شعبہ صحت میں بنیادی اصلاحات کا جامع پلان طلب کرتے ہوئے 10 روز کے اندر مختصر، درمیانی اور طویل مدتی اصلاحات پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شعبہ صحت میں بنیادی اصلاحات کے لئے اعلیٰ سطح کی وزارتی کمیٹی قائم کردی جب کہ وزیر اعلیٰ نے ہیلتھ کے لئے درکار فنڈز بھی فوری ریلیز کرنے کی ہدایت کی۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے چلڈرن ہارٹ سرجری کے لئے بیرون ملک سے سرجنز بلوانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے سرجری کے لئے مزید 7 نجی اسپتال پینل میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔

مریم نواز نے مریضوں کو ادویات ہر صورت گھر تک پہنچانے کی ہدایت کی جب کہ فری میڈیسن گھر گھر پہنچانے کے لئے کوریئر کمپنی کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور ساتھ ہی ہر بی ایچ یو میں ڈاکٹرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ شعبہ صحت میں بنیادی اصلاحات پر عمل درآمد کا وقت آگیا ہے، ہر اسپتال کے لئے درکار ضروری ریفارمز بھی کی جانی چاہیے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں سے ادویات کا چوری ہونا شرم ناک ہے، دوائیوں کی چوری کے  ذمہ داروں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں ادویات ختم ہونے سے پہلے پیش گی اطلاع کا سسٹم ہونا چاہیے، نشتر اسپتال میں بری حالت دیکھ کر دنگ رہ گئی، نشتر اسپتال میں راہ داریوں میں بھی مریض بھرے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اڑان پاکستان کے تحت ملک کو بلندیوں پر لے جائیں گے، احسن اقبال
طلبہ کی کامیابی میں اساتذہ کا اہم کردار ہوتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
چینی برآمد کرنے کی اجازت؛ قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ
صدر زرداری آئندہ ماہ چین کا سرکاری دورہ کریں گے
جنگی فضائی مشق ’اسپیئرز آف وکٹری 2025‘ کل سے شروع ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر