پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے پہلے مسلم مرد سپر ہیرو کردار پر فلم بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے دیے گئے دو ایوارڈز کی تقریب کے دوران پہلی پاکستانی سپر ہیرو فلم سے متعلق گفتگو کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح بھارتی فلمیں پاکستان میں دیکھی جاتی ہیں، ایسے ہی پاکستانی ڈرامے وہاں دیکھے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی فلمیں بھی بھارت میں ریلیز ہوں تو وہاں کے لوگ شوق سے پاکستانی فلمیں دیکھیں گے لیکن بدقسمتی سے وہاں پاکستانی فلمیں ریلیز نہیں ہوتیں، اس لیے وہاں کے لوگوں کو پاکستانی فلموں کا علم نہیں۔
ایوارڈ تقریب کے دوران ایک سوال کے جواب میں فہد مصطفیٰ نے کہا کہ وہ جلد ہی پہلے مسلمان مرد سپر ہیرو کے کردار پر فلم بنائیں گے، وہ فلم نہ صرف پہلی پاکستانی سپر ہیرو فلم ہوگی بلکہ وہ پہلی مسلمان مرد سپر ہیرو کے کردار پر مشتمل بھی پہلی فلم ہوگی۔
اداکار نے کہا کہ وہ اس وقت مذکورہ فلم کے حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کرسکتے لیکن جلد ہی شائقین کو پہلی پاکستانی سپر ہیرو مسلمان کردار کی فلم دیکھنے کو ملے گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News