اسلام آباد: وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے پاکستان سائنس فاؤنڈیشن (پی ایس ایف) کو بند کرنے کی تجویز دے دی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی نے بریفنگ دی۔
سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی نے بریفنگ میں بتایا کہ ادارہ کا عارضی سربراہ لگایا تو افسران عدالت میں چلے گئے، عارضی سربراہ لگانے کی وجہ سے وفاقی وزیر کو توہین عدالت کا نوٹس آگیا۔
سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی نے بتایا کہ پاکستان سائنس فاونڈیشن کا بورڈ مکمل ہے وہی معاملات چلا رہا ہے، حیرت کی بات ہے کہ عارضی سربراہ بھی نہیں تو ایگزیکٹو پاورز کون استعمال کرتا ہے۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سائنس فاؤنڈیشن کا بورڈ تو ایگزیکٹو پاورز استعمال نہیں کرسکتا جس پر سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی نے بتایا کہ سائنس فؤونڈیشن کے سربراہ کی تقرری کے لئے پینل وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔
سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی کا مزید کہنا تھا کہ رائٹ سائزنگ کمیٹی کو بتایا ہے کہ سائنس فاؤنڈیشن سائنس کی تشہیر کا واحد ادارہ ہے، پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کو رائٹ سائزنگ کے تحت ختم نہیں ہونے دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News