Advertisement
Advertisement
Advertisement

فتنہ فساد پارٹی کے ہوتے ہوئے پنجاب کا اچھا نہیں ہوسکتا، عظمیٰ بخاری

Now Reading:

فتنہ فساد پارٹی کے ہوتے ہوئے پنجاب کا اچھا نہیں ہوسکتا، عظمیٰ بخاری

فتنہ فساد پارٹی کے ہوتے ہوئے پنجاب کا اچھا نہیں ہوسکتا، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ فساد پارٹی کے ہوتے ہوئے پنجاب کا اچھا نہیں ہوسکتا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل شیخوپورہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے تاریخی فتح حاصل کی، کل ملک کی سب سے مقبول جماعت کے دعویٰ کی قلعی کھل گئی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے فتنہ پارٹی کے احتجاج کی کال پر بھی کان نہیں دھرے تھے، مسلم لیگ ن کل بھی پنجاب کی سب سے بڑی پارٹی تھی، آج بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا نے اسکالر شپ پروگرام کو سراہا، پنجاب میں ایک لاکھ صارفین کیلیے سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم لانچ کردی، وزیراعلیٰ پنجاب نے آج سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا افتتاح کردیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے صارفین آج سے ہی ایس ایم ایس یا آن لائن پورٹل پر گھر سے اپلائی کرسکتے ہیں، فری سولر پینل اسکیم کا مقصد عوام کو منہگی بجلی سے مستقل ریلیف دینا ہے، سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ سولرسسٹم لگائے جائیں گے، صوبے میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیا جائے گا۔

Advertisement

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ 100 یونٹ ماہانہ صرف کرنے والے 52 ہزار 19 صارفین کو 550 واٹ کا مفت سولر سسٹم دیا جائے گا، 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو 1100 واٹ کا سولر سسٹم مفت دیا جائے گا، سی ایم پنجاب فری سولر پینل اسکیم میں شفافیت کے لیے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے کل پاکستان کے اداروں کے خلاف بیانیہ مسترد کردیا، جب بھی انہوں نے پنجاب میں فساد کی کال دی عوام نے مسترد کی، فتنہ فساد پارٹی کے ہوتے ہوئے پنجاب کا اچھا نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ فتنہ فساد پارٹی کا کام صرف رونا دھونا ہے، فتنہ فساد پارٹی کی مقبولیت کل ضمنی الیکشن میں زمین بوس ہوتی دیکھی، ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے تاریخی کامیابی حاصل کی، بزدار کی شکل میں پنجاب کا کوئی بھلا نہیں ہوا تھا۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ اداروں کے خلاف بیانیے کو عوام نے مسترد کیا، یہ اپنے دورِ حکومت میں بھی ضمنی الیکشن جیتنے کے قابل نہیں تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی آئی والے اپنے لیڈر کے ساتھ مخلص نہیں، خواجہ آصف
پیپلز پارٹی مزدوروں کی تین نسلوں سے جدوجہد کر رہی ہے، بلاول بھٹو
او جی ڈی سی ایل نے تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کر دیا
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بورڈ آف ریوینیو کی ڈئجیٹلائزیشن کا اجلاس طلب
پاک فوج اور محکمہ صحت عامہ کے زیرِ اہتمام آزاد کشمیر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
بانی پی ٹی آئی نے حکومتی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر