Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب؛ 21 نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا

Now Reading:

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب؛ 21 نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب؛ 21 نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے جس میں 21 نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس کے دوران ٹیکس کے حصول کیلئے کیے گئے اقدامات پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزراء اور وفاقی سیکریٹریز کو بیرون ملک بزنس کلاس پر سفر کی اجازت پر غور ہوگا۔

اجلاس میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2024 کی منظوری پر بھی فیصلہ ہوگا جبکہ بیرون ملک پاکستان چیئرز کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں کی تجدید کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

ایجنڈے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں مارکیٹ میں یوریا قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے کیلئے کابینہ کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

Advertisement

علاوہ ازیں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو اسٹریٹجک ریاستی ادارہ قرار دیا جائے گا اور ادویات کیلئے قومی قیمت کمیٹی کی تشکیلِ نو پر بھی کابینہ بحث کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹریفک قوانین سے ناواقف لوگوں کو لائسنس نہیں ملنا چاہیے، شرجیل میمن
پاکستان کے عوام ترکیہ سے گہری وابستگی رکھتے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
بیرون ملک ملازمت؛ وزیر اعظم کی مارکیٹس کے تقاضوں کے مطابق لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت
مذاکرات کے نتائج چاہیے تو پی ٹی آئی سائیڈ شو بند کرے، خواجہ آصف
وزیر اعلیٰ سندھ کا وزیر اعظم کو خط؛ سڑکوں کی تعمیر پر رقم مختص کرنے پر احتجاج
قوم کی حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے، محسن نقوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر