Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے پی سی میں صرف ایک جماعت نہیں آئی جو انتشار چاہتی ہے، فیصل کریم کنڈی

Now Reading:

اے پی سی میں صرف ایک جماعت نہیں آئی جو انتشار چاہتی ہے، فیصل کریم کنڈی

مذاکرات ہونا خوش آئند ہے، سیاسی جماعتوں میں بات ہونی چاہیے، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اے پی سی میں صرف ایک جماعت نہیں آئی جو انتشار چاہتی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل میں نے اے پی سی بلائی اور کوہاٹ کا دورہ بھی کیا، حالات خراب ہونے پر تمام وزراء سے رابطے کیے، خیبرپختونخوا کی صورتحال بہت گھمبیر ہے، کرم اور سوات میں جو ہوا، یہ مرض لاعلاج ہوتا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پی ٹی آئی حکومت میں آئی ہے، پی ٹی آئی کا کام یہ ہے کہ ملک میں انتشار پھیلے، خیبرپختونخوا کی آگ بجھانہیں سکتےاسلام آباد میں آگ لگانے پہنچ جاتے ہیں، میرا اور آئی جی صاحب کا وہی حلقہ ہے جو وزیراعلیٰ کےپی کا ہے، وہاں آپ شام کے بعد گھوم پھر نہیں سکتے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اے پی سی میں صوبے کی تمام جماعتیں آئیں، سیاسی جماعتوں کے بھلے ہی اختلافات ہوں پر ایک چھت کے نیچے اکٹھی ہوئیں، اے پی سی میں صرف ایک جماعت نہیں آئی جو انتشار چاہتی ہے،ہمیں تو سرینا کی چائے کی پیالی بہت مہنگی پڑی۔

انکا کہنا تھا کہ ہمیشہ خیبر پختونخوا کو تجربہ گاہ بنایا جاتا ہے، وزیراعلیٰ کےپی اسمبلی میں تقریر کرتے ہیں کہ بارود اور اسلحہ خریدوں گا، کیا بارود اور اسلحہ ہماری فوج کےخلاف استعمال کریں گے؟ کیا بارود اور اسلحہ رینجر اور پولیس کےخلاف استعمال کریں گے؟

Advertisement

گورنر کے پی نے مزید کہا کہ آج ہمارے صوبے کی صورتحال یہ ہے کہ کاروبار تباہ ہے، پی ٹی آئی اسلام آباد پر چڑھائی کردیتی ہے، ایک راستہ کھلا تھا جہاں سے بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ کے پی بھاگے، وہ ایک راستہ ہمیشہ کیوں کھلا رہتا ہے؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نصاب تعلیم کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، چیئرمین سینیٹ
مریم نواز کا انقلابی قدم؛ لاہور کی سڑکوں پر موٹرسائیکل سواروں کیلئے الگ راستہ مختص
بلوچستان میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت بڑھ گئی
صدرمملکت نے بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کردی
پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی
30 لاکھ روپے سے زائد کا پیکج لینے والے عازمین کا حج سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر