Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت اور وزیراعظم کا سابق چیف آف نیول اسٹاف کی وفات پر اظہارِ افسوس

Now Reading:

صدر مملکت اور وزیراعظم کا سابق چیف آف نیول اسٹاف کی وفات پر اظہارِ افسوس

صدر مملکت اور وزیراعظم کا سابق چیف آف نیول اسٹاف کی وفات پر اظہارِ افسوس

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل یسطور الحق ملک کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

آصف علی زرداری نے سابق سربراہ پاک بحریہ کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے مرحوم کی خدمات کو سراہا۔

صدر مملکت نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی۔

وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

Advertisement

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل یسطور الحق ملک کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔

انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایڈمرل یسطور الحق ملک کی ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

گورنر سندھ کا اظہارِ افسوس

دوسری جانب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل یسطور الحق ملک کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے سابق سربراہ پاک بحریہ کے انتقال پر گہرے دُکھ اور اظہار افسوس کیا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے مرحوم کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔

واضح رہے کہ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک لاہور میں انتقال کر گئے۔

ایڈمرل یسطور الحق ملک نے 1954 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا اور 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لیا۔

وہ 1988 سے 1991 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قبائلی علاقوں میں بنگلادیش والے حالات پیدا کیے جارہے ہیں، مولانا فضل الرحمان
اڑان پاکستان کے تحت ملک کو بلندیوں پر لے جائیں گے، احسن اقبال
طلبہ کی کامیابی میں اساتذہ کا اہم کردار ہوتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
چینی برآمد کرنے کی اجازت؛ قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ
صدر زرداری آئندہ ماہ چین کا سرکاری دورہ کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر