Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈرائیونگ لائسنس نہ بنوانے والے ڈرائیورز کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

Now Reading:

ڈرائیونگ لائسنس نہ بنوانے والے ڈرائیورز کے خلاف ایکشن کا فیصلہ
ڈرائیونگ لائسنس نہ بنوانے والے ڈرائیورز کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

ڈرائیونگ لائسنس نہ بنوانے والے ڈرائیورز کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

کراچی: سندھ پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس نہ بنوانے والے ڈرائیورز کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سہولت کی اب تک کی کارکردگی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی وجوہات اور روک تھام سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز کراچی، ڈی آئی جیز، ڈرائیونگ لائسنس، ٹریفک فنانس، اور اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام ایس پیز، ٹریفک اور ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے انچارجز نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی لائسنس اینڈ ٹریننگ نے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ کی جانب سے آن لائن تربیتی / لرنرز لائسنس، بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ اور نان کمرشل لائسنس کی تجدید کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سہولیات کی فراہمی سے متعلق آگاہی کے لیے ذریعہ اخبارات، عوامی مقامات اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے بھرپور تشہیر کی جارہی ہے۔

Advertisement

ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی تحقیق کے مطابق زیادہ تر موٹرسائیکل ڈرائیورز بغیر لاسنس یافتہ اور لائسنس کے بغیر سڑکوں پر آتے ہیں، موٹرسائیکل سواروں کی دوران سفر بے احتیاطی اور قوانین کی عدم پیروی اکثر خطرناک اور جان لیوا حادثات کا باعث بنتی ہے۔

بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ صرف کراچی میں جنوری سے اب تک ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے 28،685 چالان ٹکٹ جاری کے گئے جن میں 12،548 موٹرسائیکل ڈرائیورز کے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین سے متعلق شہریوں کی آگاہی کے لیے کراچی کے اسکول، کالجز، عوامی مقامات، سرکاری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت دیگر اداروں میں 35 سے زائد پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ مئی میں تمام 90 ٹریفک سیکشنز کی حدود میں رانگ وے، سنگل جمپنگ، لین نظم و ضبط، ڈرائیونگ لائسنس و دیگر موضوعات پرخصوصی آگاہی کیمپس کا انعقاد بھی کیا گیا ہے جب کہ اس سلسلے میں سندھ پولیس ایف ایم ریڈیو، میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھرپور آگاہی مہم کی جاتی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے مزید کہا کہ ہر ایس پی ٹریفک کے دفتر میں ’’ایکسیڈنٹ اسسمنٹ یونٹ‘‘ موجود ہوتا ہے،ٹریفک اسسمنٹ یونٹ کا کام ٹریفک اور حادثات سے متعلق وجوہات کا تعین اور رپورٹ مرتب کرنا ہوتا ہے۔

اجلاس کے دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ ٹریفک حادثات اور قوانین کی خلاف ورزی کی روک تھام کے لئے معاشرے کے تمام مکاتب فکر کو آگاہی مہم میں شامل کرنے کی ضرورت ہے، عوامی سطح پر میڈیا کے ذریعے بھرپور آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

بغیر لائسنس یافتہ ڈرائیورز کی گاڑیاں تحویل میں لینے کا فیصلہ

اجلاس کے دوران بغیر لائسنس یافتہ ڈرائیورز کی گاڑیاں تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کا حصول آن لائن اور انتہائی آسان کردیا گیا ہے،شہریوں سے اپیل ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ شہر میں چھوٹی اوربڑی گاڑی کے درمیان بڑھتے ہوئے خطرناک حادثات کی وجوہات کا تعین ایکسیڈنٹ اسسمنٹ یونٹ کے ذمہ کی جائے، وہ رپورٹ اسسمنٹ کے بعد عوامی آگاہی کے لئے پبلک کی جائے گی۔

آئی جی سندھ کہتے ہیں کہ علاقہ پولیس بشمول ایس ایچ او ٹریفک پولیس کو بھرپور معاونت فراہم کرے،ٹریفک پولیس سڑکوں پر غیرضروری جنرل چیکنگ سے اجتناب کرے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ دوران سفر ڈرائیونگ لائسنس لے کر نہ چلنے والے شہریوں سے رعایت برتیں اور لائسنس رکھنے کی تنبیہ کریں۔

Advertisement

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی عدم دستیابی کی صورت میں آن لائن ریکارڈ چیک کریں۔ پولیس ٹریننگ سینٹرز میں ہر زیرتربیت پولیس اہلکاروں کے لئے ڈرائیونگ کی تربیت اور لائسنس کا حصول لازم کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور ورلڈ بینک کا تعاون کے فروغ اور تکنیکی سطح پر تعاون بڑھانے پر اتفاق
سی ای سی اجلاس؛ پی پی ارکان کی اکثریت ن لیگ کی حکومت چھوڑنے کے حق میں
اڑان پاکستان منصوبے میں تعلیم خصوصی ترجیح ہے، احسن اقبال
کسان اتحاد کا اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان
مشکل وقت ہو یا سازگار پیپلز پارٹی ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے، شرجیل انعام میمن
مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر