اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا جس کی مکمل تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
وزارت داخلہ اور اسلام آباد پولیس کی الگ الگ رپورٹس سامنے آئی ہیں جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تعداد 186 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 99 مقدمات درج ہیں، خیبرپختونخوا میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف دو مقدمات درج ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 74 مقدمات درج ہیں، ایف آئی اے میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 7 مقدمات جبکہ انکوائریز زیر التوا ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ نیب میں بانی پی ٹی آئی کے 3 مقدمات زیر التوا ہیں، توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل زیر التوا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی پر اکتوبر، نومبر، دسمبر احتجاج کے تناظر میں بھی مقدمات درج ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News