Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

Now Reading:

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کےمطابق   وزیراعلیٰ سندھ نے این جے وی اسکول میں بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر کمشنر کراچی حسن نقوی، ، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ، انچارج ای او سی ارشاد سوڈھر اور دیگر وزیر اعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔

انسداد پولیس مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ  آج میں یہاں این جے وی ہائی اسکول میں سال کی آخری پولیو مہم کے افتتاح  کے لیے آیا ہوں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ  پولیو صرف پاکستان اور افغانستان میں ختم نہیں ہوا،  اس کو ختم کرنا ہے۔ بدقسمتی سے نگراں  حکومت کا دھیان پولیو مہم پر نہیں ہوتا جس وجہ سے کیسز بڑھ جاتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے   والدین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ  سندھ کے تمام اضلاع میں انسداد پولیو مہم 16 تا 22 دسمبر تک جاری رہے گی۔انسداد پولیو مہم میں قطرے پلا کر اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچائیں۔ یہ اس سال کی آخری پولیو مہم ہے، کوئی بچہ ویکسین سے رہ نہ جائے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ  اس سال پاکستان میں 63 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 17  کا تعلق سندھ سے  ہے۔ ماحولیاتی نمونوں  میں پولیو وائرس کی موجودگی صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ   مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ۔80  ہزار فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے ۔ سندھ بھر میں پولیو ٹیموں کی حفاظت کےلیے 15 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات  کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
منفی سوچ کو شکست دینے کے لیے دن کے آغاز پر یہ 8 الفاظ بلند آواز میں کہیں
اپنی ذات کے ساتھ کچھ وقت تنہا گزارنا ذہنی صحت کے لیے ضروری قرار
پودوں پر مبنی پروٹین دل کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے، تحقیق
پتھروں سے وابستہ پیشے آپ کو کن امراض میں مبتلا کر سکتے ہیں؟
نیند کی بے قاعدگی ہارٹ اٹیک، فالج کا خطرہ بڑھ سکتی ہے، تحقیق
مضر صحت ان چمچوں کو کھانے پکانے کے لیے ہرگز استعمال نہ کریں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر