Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر اور وزیر اعظم سمیت مختلف رہنماؤں کا سیکیورٹی فورسز کو 3 کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین

Now Reading:

صدر اور وزیر اعظم سمیت مختلف رہنماؤں کا سیکیورٹی فورسز کو 3 کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین
صدر اور وزیر اعظم کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے کی مذمت

صدر اور وزیر اعظم کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے کی مذمت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سمیت مختلف رہنماؤں نے سیکیورٹی فورسز کو خیبرپختونخوا میں 3 کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فروسز نے خیبرپختوںخوا کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا اور 3 آپریشنز کے دوران 22 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا جب کہ دوران آپریشن دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے 6 بہادر جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت وزیر اعلیٰ سندھ نے سیکیورٹی فورسز کو خیبرپختونخوا میں 3 کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر پاکستان کا بیان

صدر مملکت نے خیبرپختونخواہ کے تین اضلاع میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرکے اہم کامیابی حاصل کی۔

Advertisement

صدر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بہادری قابل تحسین ہے اور یہ کارروائیاں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔

انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کے دوران شہید ہونے والے 6 فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی قربانیوں کو سراہا۔

وزیراعظم کا ردعمل

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر ان کی تعریف کی اور کہا کہ 22 دہشت گردوں کو ہلاک کرنا ایک بڑی کامیابی ہے۔

وزیراعظم نے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے فورسز کے جوانوں کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی جنگ جاری رہے گی اور پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر داخلہ کا بیان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے بروقت آپریشنز کے ذریعے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا اور 22 خوارجی دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔

انہوں نے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو سراہا اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا بیان

وزیراعلیٰ سندھ نے بھی خیبرپختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز مبارکباد کی مستحق ہیں۔

انہوں نے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کا عزم برقرار ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فورسز کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس میں 23 سالہ نوجوان کا حیرت انگیز کارنامہ، 2 سالہ ملازمت پر مکمل پنشن کے ساتھ ریٹائر
وزیراعظم سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال
3 صوبائی الیکشن کمشنرز تبدیل
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سی ڈی اے کے 4 افسران گرفتار
زرمبادلہ کے ذخائر میں 8 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی گلوکارہ نصیبو لال کے گھر آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر