پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چاروں صوبوں کی نمائندہ جماعت ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے احتجاج کا قانونی، آئینی حق استعمال کیا، پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سرگرمیوں کو آئین اور قانون کے دائرے میں رکھا، حکومتی رویے سے لگتا ہے ہم لوگ اس ملک کے شہری نہیں، ہم پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی چاروں صوبوں کی نمائندہ جماعت ہے، کسی وفاقی اکائی سے ایسا رویہ اختیار کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، لوگوں کی توقع تھی، اپنے ملک کے دارالخلافہ جا رہے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News